اداکار ریمبو کے بیٹے احسن کی گزشتہ روز سالگرہ تھی ان کے ساتھیوں اور والدین نے ان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ، احسن خان کے مداحوں نے بھی ان کو سالگرہ کی مبارکباد اور سوشل میڈیا پر ان کے لئے دعائیہ پیغامات بھی پوسٹ کئے. ریمبو اور صاحبہ نے بھی اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کو زندگی میں آگے بڑھنے اور کامیاب ہونے کی دعا دی . احسن خان نے حال ہی میں اپنا شوبز کیرئیر شروع کیا ہے.
”انہوں نے لمز یونیورسٹی سے گریجوایشن کی ہے ، اس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا میںقدم رکھا، ”احسن خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں اور پچھلے دنوں انکی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ، اس وڈیو میں وہ اداکارہ ریما خان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. احسن خان بہت اچھی اداکاری تو کرتے ہی ہیں لیکن بہت اچھا ڈانس بھی کرتے ہیں. احسن خان کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا میں میرے والدین میرے رول ماڈل ہیں. یاد رہے کہ ریمبو اور صاحبہ کے دو بیٹے ہیں اور دونوں ہی سوشل میڈیا پر ایکڑیو رہتے ہیں.