حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے پر ن لیگ کا رد عمل آگیا ، ترجمان نے بڑی بات کہہ دی

0
33

حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے پر ن لیگ کا رد عمل آگیا ، ترجمان نے بڑی بات کہہ دی

باغی ٹی وی ؛مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران نے تسلیم کیا کہ شہبازشریف کے خلاف کیسز جھوٹے تھے. ثابت ہوا آشیانہ، صاف پانی،ملتان،لاہور میٹروسب کیسز انتقامی کارروائی تھی،عمران کی کمیشن خور غیر قانونی ٹیم نے آٹا چینی چوری پر بریفنگ دی،کمیشن خور ٹیم نے بجلی ،گیس دوائی چوری پر بریفنگ دی،

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹیم کیوں نہیں بتا رہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو عدالت ختم کر چکی ہے،خدا کا واسطہ ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری معاشی تباہی پر توجہ دیں،ڈرامے بند کریں، عوام کے صبر کو مزید مت للکاریں.

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حرکتوں سے آپ عوام کو مزید غصہ دلارہے ہیں، خیال رہے کہ حکومت نے نوازشریف اور شہباز سمیت خاندان کیخلاف حدیبیہ کا مقدمہ دوبارہ کھولنےکافیصلہ کر لیا ، وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کو انجام تک پہنچانا از حد ضروری ہے،حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے ،حدیبیہ کیس بارے متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں

.حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے،مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں.
جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا ،

Leave a reply