ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم نے دورہ اچانک منسوخ کر دیا؟

0
23

ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم نے دورہ اچانک منسوخ کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی کر دیا گیا

دورہ گلگت بلتستان خراب موسم کے باعث ملتوی کیا گیا، وزیراعظم نے گلگت میں مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنا تھا ،وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کرنا تھا، ترقیاتی پیکج میں پاور پروجیکٹ، سڑکوں کی تعمیر،انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبے شامل تھے

وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان جلد دوبارہ ری شیڈول کیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان کے دورہ گلگت سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد گلگت کا دورہ کر چکے ہیں

پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم،تمام کردار "بھاگ”نکلے

قبل ازیں کرونا سے صحتیابی کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ، اجلاس میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تاریخی پیکیج کی منظوری دی گئی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہےگلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برؤےکار لانے کی ضرورت ہے، سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے

Leave a reply