اعجاز اسلم کی ہارر فلم ریلیز

پاکستانشوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اعجاز اسلم اور اداکارہ زویا ناصر کی مختصر ہارر فلم ‘چمبیلی’ کو ریلیز کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : اداکار اعجاز اسلم اور اداکارہ زویا ناصر کی مختصر ہارر فلم ‘چمبیلی’ کو اسٹریمنگ سروس سی پرائم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 13 نومبر کو ریلیز کیا گیا۔

اس فلم کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جوکورونا لاک ڈاؤن سے تنگ آکر وقت گزارنے کے لیے ایک گیسٹ ہاؤس میں جانے کا فیصلہ کرتے ہیں تاہم اس ‘آسیب زدہ’ گیسٹ ہاؤس میں انہیں ایک چڑیل کا سامنا کرتا ہے-

اس فلم کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جبکہ ‘چمبیلی’ کو ماہب بخاری اور علی حسین نےمل کر پروڈیوس کیا ہے جبکہ ہدایات اویس سلمان نے دی ہے جس میں اعجاز اسلم اور اداکارہ زویا ناصر نے مرکزی ادا کیے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں زہرہ عامر اور تنویر عباس شامل ہیں۔

سی پرائم ایک ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم ہے جو منفرد مواد فراہم کرتا ہے چند روز قبل اسی پلیٹ فارم پرر موٹروے پر سفر کرنے کے کی کہانی پر مبنی مختصر فلم ’اب بس ‘ ریلیز کی گئی تھی-

موٹر وے زیادتی کیس سے متعلق فلم ریلیز

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.