ایک اکاؤنٹ کا ذکر تھا، یہاں تو 26 اکاؤنٹ نکل آئے،فارن فنڈنگ کیس میں وکیل کے دلائل

0
40

ایک اکاؤنٹ کا ذکر تھا، یہاں تو 26 اکاؤنٹ نکل آئے،فارن فنڈنگ کیس میں وکیل کے دلائل

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کےرکارڈ سے متعلق اکبرایس بابرکی درخواست پر سماعت ہوئی

ممبر خیبرپختونخوا ارشاد قیصر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ کمیشن نے اپریل 2019 میں ہی فیصلہ کیا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی ضرورت ہے ہمیں تو پتا ہی نہیں چلتا کہ دوسری پارٹی نے رکارڈ جمع کرایا ہے یا نہیں،یہ کہا گیا کہ ایک گھنٹے میں آپ کو کارروائی کے دوران کاغذات دکھا دیں گے،اسکروٹنی کا عمل کیسے ممکن ہےجب مجھے کوئی جواب ہی نہیں دیاجائے گا،اسکروٹنی کمیٹی میں پیش کیے گئے رکارڈ تک رسائی ہمارا قانونی حق ہے، معلومات تک رسائی کا قانون ہمیں رکارڈ تک رسائی کا حق دیتا ہے، ہمارے ثبوتوں کے جواب میں جو رکارڈ پی ٹی آئی نے دیا وہ ہم سے خفیہ کیوں رکھا جارہا ہے؟اسکروٹنی کمیٹی ہمیں کوئی کاغذ دینے کو تیار نہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی صرف دکھاوا ہے،

ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کیا اس پر کوئی حکم نامہ دیا ہے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ شفافیت کا یہ تقاضا ہے کہ تمام کاغذات فراہم کیے جائیں،سیاسی جماعت کا تمام ڈیٹا پبلک ہوتا ہے،یہ بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ اس میٹریل کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا کہا جاتا ہے آپ کی درخواست میں ایک اکاؤنٹ کا ذکر تھا، یہاں تو 26 اکاؤنٹ نکل آئے،ہمارا کام تھا اکاؤنٹ کی نشاندہی کرنا،سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کیس میں کہا الیکشن کمیشن کے پاس مکمل اختیار ہے، جیسے اسکروٹنی کا عمل ہورہا ہے یقین نہیں ہو پارہا کہ وہ اپنی قانونی ذمےداری ادا کرنا چاہتے ہیں یا نہیں،ایک سال کے رکارڈ دینے پر پی ٹی آئی انکاری ہے، ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے کیا خودکوئی رکارڈ اکٹھا کیا ہے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ جی کچھ رکارڈ جمع کیا ہے لیکن ہمیں نہیں بتایا جارہا،

اکبر ایس بابر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا ہے،الیکشن کمیشن نے 22 تاریخ کو سماعت رکھی ہے، وزیراعظم کا بیان ادارے کو دباؤ میں لانے کے مترادف ہے، وزیراعظم کا بیان آئین پر حملہ ہے،سپریم کورٹ کو عمران خان کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، دو ماہ پہلے عمران خان کہتے تھے کہ الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے،عمران نیازی فارن فنڈنگ کیس میں اس الیکشن کمیشن میں ملزم ھے پھر یہ کیسے بحثیت وزیراعظم الیکشن کمیشن کو مستعفی ھونے کے احکامات دے سکتا ھے

شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز تعینات،پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل

پی ڈی ایم کا احتجاج،الیکشن کمیشن کے باہر کیا ہے ‌صورتحال، شیخ رشید نے بھی لگائی دھمکی

مریم نواز نے اسلام آباد میں کس کو "دھوکا” دے دیا؟ تہلکہ مچ گیا

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے،وزیراعظم

پارٹی فنڈنگ کیس،کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، الیکشن کمیشن کا اعلان

فارن فنڈنگ کیس،جے یو آئی رہنما نے وزیراعظم بارے کیا کہہ دیا؟

فارن فنڈنگ کیس،وزیراعظم کی خواہش پوری، الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان، اپوزیشن پریشان

فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کیوں نہ ہو سکی؟ مجھے کیا پیشکش کی گئی؟ اکبر ایس بابر کا بڑا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان کواب اپنے حلوے کا بھی حساب دینا ہو گا،فارن فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اس چیلنج کو قبول کرلیا تھا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔

فارن فنڈنگ کیس،وزیراعظم کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

Leave a reply