ایک اور پیپلز پارٹی رہنما کو ملی ضمانت

0
32

ایک اور پیپلز پارٹی رہنما کو ملی ضمانت

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما آغا سراج درانی سمیت نو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے .عدالت نے آغا سراج درانی کو دس لاکھ روپے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

آغا سراج درانی عدالتی کے علاوہ آغا مسیح الدین، طفیل احمد شاہ، میٹھا خان، شمس الدین خاتون، اسلم پرویز لنگا، ذوالفقار علی ڈاہر، گلزار احمد اور شکیل احمد کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی گئی۔

عدالت نے ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواستوں پر 25 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا.
سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت نے درخواستوں پر 25 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نمبر تین میں ملزمان کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے۔ احتساب عدالت آغا سراج کے اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

Leave a reply