این سی او سی اجلاس،ایک دن میں 17 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ریکارڈ

این سی او سی اجلاس،ایک دن میں 17 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ریکارڈ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں ملک میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیا گیا،این سی او سی اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 9 نومبر کو 17 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے شرکا نے ملک کی 50 فیصد آبادی کو سنگل ڈوز ویکسین لگ جانے کے اقدام کی تعریف کی ہیلتھ کمیٹی نے 12 سے 18 سال کے افرادکے لیے سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین کی منظوری دی 15 نومبر سے 12 سے 18 سال کے افراد کو سائنو ویک اور سائنو فارم لگائی جا سکے گی این سی او سی نے ماس ویکسی نیشن اور گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کی مہم کی تعریف کی این سی او سی نے ویکسی نیشن ٹیمز کو ملک بھر میں استعداد بڑھانے کی رفتار کی بھی تعریف کی

این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ کے پی اپنی نصف اہل آبادی کو کم از کم ایک خوراک کے ساتھ ویکسین کرنے والا دوسرا صوبہ بن گیا ہے فورم کو زمینی سرحدوں سے پاکستان میں داخل ہونے والے پیدل چلنے والوں کے لیے ضروری کووِڈ پروٹوکول اور ویکسینیشن کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا۔ فورم نے اہل افراد کو دوسری خوراک کی انتظامیہ کو بڑھانے پر زور دیا تاکہ طویل مدتی منافع کے لیے آبادی کی قوت مدافعت کو کافی حد تک بڑھایا جا سکے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار882 کورونا ٹیسٹ کیے گئےاور مزید 637 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار751ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 575 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 72ہزار925، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار846، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار493،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار223، بلوچستان میں 33 ہزار368، آزاد کشمیر میں 34 ہزار498 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار398 ہو گئی ہے۔

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

Comments are closed.