ایک ہفتے میں ایک لاکھ لیٹر جعلی دودھ کہاں سے پکڑا؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتا دیا

0
26

وزیرِاعظم پاکستان، حکومت پنجاب کا مشن، ملاوٹ سے پاک، صحت مند پنجاب۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پرمضر صحت دودھ سپلائی کرنیوالا ٹینکر پکڑلیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مضر صحت کیمیکل، پاؤڈر اور پانی سے تیار کردہ 5000 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ برآمدکرتے ہوئے موقع پر تلف کر دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اعلامئے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کیمیکل سے تیار کردہ جعلی مضر صحت دودھ بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پرمضر صحت دودھ سپلائی کرنیوالا ٹینکر پکڑلیا۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گاڑی نمبر 579- TUBکے ذریعے دودھ لاہور لایا جارہاتھا۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ ٹینکر دودھ لے کر لیاقت ملک شاپ آؤٹ فال روڈ پر جا رہا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے دوکان پر چھاپہ مار کر موجود دودھ چیک کیا۔ملاوٹی دودھ فروخت کرنیوالی دوکان سیل کرتے ہوئے 1500 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع سے برآمد کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مضر صحت کیمیکل، پاؤڈر اور پانی سے تیار کردہ 5000 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ برآمدکرتے ہوئے تلف کر دیاگیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی گزشتہ ایک ہفتے میں 1لاکھ لیٹر سے زائد جعلی دودھ برآمد کر چکی ہے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی دودھ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران ساہیوال میں فائرنگ بھی ہوئی جس سے تین اہلکار شدیدزخمی ہوئے تھے۔انہوں نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی یقینی فراہمی کا کام جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں، کتنے کلو مضر صحت گوشت تلف کیا؟ اہم خبر

Leave a reply