ایک جانب عدالتی جنگ تو دوسری جانب بلدیاتی الیکشن کروانے کی تیاریاں

0
30
vote

ایک جانب عدالتی جنگ تو دوسری جانب الیکشن کروانے کی تیاریاں

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بے یقینی برقرار ہے۔ گزشتہ ماہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن ترمیمی بل 2022 منظور کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسے دستخط کئے بغیر ہی واپس بھجوادیا تھا۔ دریں اثنا اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا لیکن اس فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عدالت عالیہ کے فیصلے کیخلاف حکومت اور الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کررکھی ہے۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بھی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپرز سمیت تمام پولنگ کا سامان فراہم کردیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی لوکل گورنمنٹ الیکشن ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا تھا جبکہ چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرمملکت شہادت اعوان نے اسلام آباد لوکل گونمنٹ الیکشن ترمیمی بل 2022 پیش کیا۔ جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا. ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں 24 اور مخالفت میں 12 ووٹ آئے۔ دوران اجلاس پی ٹی آئی سینیٹر نے شور شرابا کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
پولیس مقابلے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک
بھارت میں بے روزگاری 16 ماہ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی
رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ
عورت کو امپریس کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں قومی اسمبلی نے اسلام آباد بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کا بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا۔ بل کے تحت اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا، مئیر اور ڈپٹی میئر کے لیے ایک ہی ووٹ کاسٹ ہو گا۔میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست کسی بھی صورت خالی ہونے پر دوبارہ براہ راست انتخاب ہو گا۔ متن کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کے براہ راست انتخاب کے لیے ووٹنگ یونین کونسل کے الیکشن کے روز ہی ہو گی۔ بل فوری نافذ العمل ہوگا۔ اسلام آباد کی یونین کونسل کی تعداد بھی 125 کردی گئی۔

Leave a reply