fbpx

ایک کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مکمل

ایک کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مکمل
باغی ٹی وی :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ آج ہم نے ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں لگا لیں،اس میں 2چیزیں انتہائی قابل غور ہیں، فیصل سلطان کر کہنا تھا کہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے یہ ممکن بنایا،یہ عمل جاری رکھنا ہے تاکہ نارمل حالات کی طرف لوٹ سکیں،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں اس حوالے سے ایک تقریب میں ہوئی جس میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ ہم ایک کروڑ ویکسین لگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تقریباً 70 لاکھ سے زائد افراد کو یہ ویکسین لگائی گئی ہے جب کہ ہمارا ہدف اس سال 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے، لوگ روزانہ کی بنیاد پر رجسٹریشن کرارہے ہیں اور تقریباً ساڑھے 3 لاکھ رجسٹریشن روزانہ آرہی ہیں، روزانہ تقریباً ساڑھے 3 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جارہی ہے اور دوسری ڈوز والے الگ ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.