سابق کنٹرولر انٹر بورڈ کراچی کے گھر قیامت، ایک ماہ میں 4 اموات
سابق کنٹرولر انٹر بورڈ کراچی پروفیسر امجد علی سید کے گھر قیامت ٹوٹ پڑی، ایک ہی ماہ میں دو بیٹیاں ، بیٹا اور نواسہ اس دنیا سے کوچ کرگئے۔ بدھ کو امریکا کی ریاست نیو جرسی میں پروفیسر کی سب سے چھوٹی صاحبزادی وردہ سید اور 11سالہ نواسہ عزیر احمد گریس لورڈ پارک کے روک اوے نامی دریا میں ڈوب گئے، اس دوران پارک میں ہی موجود وردہ سید کا 6 سالہ بیٹا اپنی ماں اور بھائی کی زندگی بچانے کی خاطر مدد کیلئے پکارتا رہا تاہم کوئی بھی مدد کو نہ پہنچ سکا، بعدازاں ماں بیٹے کی لاشیں دریا سے نکال کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔ 4روز قبل پاکستان میں پروفیسر کی ڈاکٹر بیٹی رانی سید اور 3 ہفتے قبل سب سے چھوٹا بیٹا اسد سید کورنا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ، دونوں کئی دنوں تک استعمال میں زیر علاج رہے بعد ازاں انہیں وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیاگیاتھا۔