fbpx

ایک مفتی کے کہنے پر تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا لیکن ملاوٹ ، ذخیر اندوزی جسے حضورصلعم نے منع کیا اس پر عمل نہیں

باغی ٹی وی : خبر ہے کہ تاجر برادری نے ایک مفتی کے کہنے پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے

لیکن اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کہنے پر ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی سے پرہیز کرنے پر انکار نہیں‌کرتے . ان حالات میں حکومت کے خلاف اپنی سیاست یا گرنج نکالنے کا اگر یہ موقع چنا گیا ہے تو خیال رہے کہ اگر مفتی حضرات کے کہنے پر اتنا بڑا قدم اٹھا لیا ہے تو لیکن پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو کیوں نہیں مانا جاتا کہ ملاوٹ ذخیرہ اندوزی اور دھوکہ دھی سے پرہیز کرنا ہے .

کیا ایک مفتی کی کال پر اتنا کچھ ہوسکتا ہے تو پیارے نبی کے حکم پر یہ سب ختم نہیں ہوسکتا ، پھر کیسا عشق رسول اور محبت رسول صلعم . دیکھا جائے تو رمضان کے مہینے میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کا یہ عالم ہے کہ ہر چیز کو کہ پہلے ہی مہنگی کر رکھی ہے اس کو مقدس ماہ میں اور مہنگا کردیا ہے . ادھر تو یہ حال ہے اور عشق رسول میں ہڑتال کرنا فورا یاد آگیا ہے .

تاجران طبقہ اگر صرف نبی کے فرمان پر عمل کر لے کہ ذخیرہ اندوزی منع ہے اور اسی طرح ملاوٹ اور دھوکہ دہی کتنا بڑا جرم ہے ایک مسلمان تو کیا غیر مسلم بھی اس سے اجتناب کرتے ہیں .لیکن ادھر ہم ہیں کہ ان سب سے باز نہں آتے اور رمضان جیسے مقدس ماہ میں اس کو اور زیا دہ کر دیتے ہیں‌.

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.