باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں کہتا تھا ناں آپ کو،بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے،اب بھی یہی کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی اب بھی ایک اور نومئی کرنے کے درپے ہے
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ٹکراؤ کے لئے تانے بانے بن رہی ہے،تصادم کا ماحول تیار کر رہی ہے،کل کے جلسے نے میرے خدشات درست ثابت کر دیئے میں نےکہا تھا جلسہ گاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے وہاں سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے، میں نےکہا تھا کہ اشتعال دلائیں گے، جلسہ گاہ میں مقررین نے زہر اگلا، 26 نمبر چونگی پر کیا ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھر برسائے، لاٹھیاں ماریں،کئی اہلکار زخمی ہوئے، یہ ایک ریہرسل تھی،فائنل راؤنڈ کے لئے، انقلاب کے نام پر اپنے انجام سے بچنے کے لئے، علی امین نے جو زہر اگلا اسکو سمجھنے کی ضرورت ہے،یہ وہی گںڈاپور ہے جو اپنی زمین پر سے اگنے والی فصل کو طالبان کو بھتہ دیئے بغیر نہیں اٹھا سکتا، جس کے صوبے میں جج اغوا کر لیےجاتے ہیں تاوان دے کر رہائی ہوتی ہے، جس کے حقلے سے پاک فوج کے کرنل اور اسسٹنٹ کمشنر بھائی کو مسجد سے اغوا کیا گیالیکن یہ کچھ نہ کر سکے، اس لئے علی امین گنڈا پور نے ریاست کو للکارا اور کہا کہ عمران کو رہا نہ کیا گیا تو اڈیالہ جیل جائےگا اور رہا کروائے گا،کیا جمہوری جدودجہد اسے کہتے ہیں،مریم نواز،خواتین صحافیوں کے بارے میں گنڈا پور نے جو زبان استعمال کی ہماری ثقافت اس کی اجازت نہیں دیتی، علی امین اب صوبے کے وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، وہ ٹوٹلی ناکام ہو چکے ہیں، اس لئے صوبے کو وسائل کو تصادم میں دھکیل دیا ، اس کا نشانہ پنجاب ہے،جلسے کی آڑ میں تصادم چاہتا ہے ،تصادم ہوا تو خونی اور نومئی سے خطرناک ہو گا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ذرا تصور کریں کہ لاہور میں جلسے کی آڑ میں سڑکوں پر بلائے گئے کرائے کے افغان امن امان کو تہس نہس کرنے کی کوشش کریں گے توکیا پنجاب حکومت تماشا دیکھے گی؟ ن لیگ نے گنڈا پور کا چیلنج قبول کر لیا، سب ن لیگی رہنماؤن نے یک زبان ہو کر جواب دیا، اب تصادم کی تاریخ کا اعلان باقی ہے، پی ٹی آئی سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کر چکی ہے، پی ٹی آئی نے تقسیم کی دیوار کھڑی کی، سوسائٹی میں نفرت کا زہر گھولا، نوجوان نسل کو اداروں کے سامنے کھڑا کرنے کی سازش کی، جلسے میں مراد سعید جو چھپا بیٹھا ہے، اپنے ویڈیو پیٍغام میں فائنل راؤنڈ کے لئے اکسا رہا ہے، نوجوان نسل سے باہر نکلنے کے لئے حلف لے رہا تھا.
تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور جتھے چلائیں،شیری رحمان
تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، عطا تارڑ
وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم
غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب
تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید
پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت
پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ