ایک اور کیس میں لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت پر برہم، بڑا حکم دے دیا

0
26
lahore highcourt

ایک اور کیس میں لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت پر برہم، بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں سڑکوں کی تعمیر کے بعد نئے درخت نہ لگانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید شیخ کا لاہور میں درخت نہ لگانے پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے گزشتہ دس سالوں میں سڑکوں کی تعمیر کے دوران اکھاڑے گئے درختوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

جسٹس مامون الرشید نے کہا کہ جو درخت لگائے گئے ان کی نشونما کیسے کی جارہی ہے ؟ پودوں کی پرورش بھی ٹھیک نہیں ہورہی۔ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ محکمہ نے اعداد شمار پیش نہیں کیے، آپ چیف سیکرٹری کو بلا لیں جس پر نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ چیف سیکرٹری کو بلایا تو انہوں نے کہنا کہ میں نے تو ابھی چارج لیا ہے ۔

سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

عدالت نے کہا کہ یہاں اتنے تبادلہ ہوتے ہیں پتہ ہی نہیں چلتا کونسا آفیسر موجود ہے اور کونسا نہیں۔ محکمے اپنا کام نہیں کرتے۔

Leave a reply