ایک اور جمعہ کشمیر کے نام،وزیراعظم نے کی کشمیریوں سے یکجہتی

0
26

ایک اور جمعہ کشمیریوں کے نام، وزیراعظم عمران خان نے سیاہ پٹی باندھ کر کشمیریوں سے یکجہتی کی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کو بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، وزرات خارجہ کے دفتر کے باہر یکجہتی کشمیر پروگرام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دہگر نے شرکت کی، نماز جعہ کے بعد تین بجے سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی.

کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے، کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے صحافیوں کا ملک گیر احتجاج

وزیراعظم عمران خان نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے بازو پر سیاہ پٹی باندھی. دفتر خارجہ میں ہونے والی تقریب میں شرکاء نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے نعرے لگائے اور پرامن احتجاج کیا.شرکاء نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں، شرکاء نے بینرز و پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں تحریریں درج تھیں.

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاہ پٹی باندھنے کے بعد صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ نے بھی سیاہ پٹیاں باندھ لیں جن پر میں ہوں کشمیر درج ہے.

بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف

کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار نے 75 دن سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کررکھا ہے، مودی سمجھتا ہے کہ وہ9 لاکھ فوجیوں کو استعمال کر کے اپنا ایجنڈا پورا کرلے گا،

 

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے، کرفیو اٹھے گا تو خونریزی ہو گی،مودی اب کشمیر کی صورتحال سے خوفزدہ ہے،

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

قبل ازیں جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کیا تھا، اس سے پچھلے جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا، اس سے پچھلے جمعہ کو پاکستانی قوم نے آدھا گھنٹہ کھڑے ہو کرکشمیریوں سے یکجہتی کی تھی،وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں خطاب کیا تھا

Leave a reply