ایک اور جمعہ کشمیر کے نام، وزیراعظم مظفر آباد جلسہ سے کریں گے خطاب

آئیں سب چلیں مظفر آباد، بن کر کشمیریوں کی آواز، مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بڑا جلسہ ہو گا، وزیراعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ ایک پھر دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے جلسہ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،. جلسہ کا آغاز نما زجمعہ کے بعد ہو گا، وزیراعظم عمران خان تین بجے جلسہ سے خطاب کریں گے، وفاقی وزراء اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے. کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج مظفر آباد میں ہنے والے جلسہ میں‌ آزاد کشمیر کی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور تحریک انصاف کی قیادت بھی شریک ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان خصوصی خطاب کے ذریعے کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے اور دنیا کے سامنے ایک بار پھر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے۔ یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج مظفر آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے منعقدہ جلسے کی سیکیورٹی کیلئے 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے. پنڈال میں کشمیریوں سے یکجہتی … ایک اور جمعہ کشمیر کے نام، وزیراعظم مظفر آباد جلسہ سے کریں گے خطاب پڑھنا جاری رکھیں