کراچی میں ایک اورلڑکی کے ساتھ دن دیہاڑے نازیبا حرکت
کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بعد دن دیہاڑے ایک اور لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
باغی ٹی وی: اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کی جانب سے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کی گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سنسان گلی میں عبایہ پہنی لڑکی آ رہی ہے کہ اسی دوران عقب سے آنے والا موٹرسائیکل سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہو جاتا ہے۔
What punish punishment should be given to such sexual predator#shameful incident happened in #Karachi orangi town#Kuki #ManipurViralVideo #ManipurViolence #MawraHocane pic.twitter.com/Wvv2HsKl7G
— Salman Lodhi (@Salmanlodhi_85) July 21, 2023
سی سی ٹی وی میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک کسی خاتون نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، جائے وقوعہ ڈھونڈ رہے ہیں، کوئی شکایت لے کر آیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔
واٹس ایپ کو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرا دیا گیا
واضح رہے کہ اس سے قبل گلستان جوہر میں بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آ چکا ہے، گلستان جوہر کے واقعے میں ملوث ملزم بھی اب تک گرفتار نہیں ہو سکا ہے،ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزرتی ہے تو ملزم اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرتا ہے، لڑکی کے مزاحمت کرنے پر ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جب کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔