ایک اور مقدمے میں عمران خان کی 7 ستمبر تک ضمانت منظور

0
23

ایک اور مقدمے میں عمران خان کی 7 ستمبر تک ضمانت منظور

تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں بھی عمران خان کی ضمانت 7ستمبرتک منظور کر لی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئےعمران خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے عمران خان اسلام آباد میں ریلی نکالنے کے مقدمے میں ضمانت کے لیے پیش ہوئے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ کے حوالہ سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچ گئے، وکلاء کے دلائل کے بعد عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی سیشن کورٹ نے عمران خان کی ضمانت 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اسد عمر کی عبوری ضمانت بھی 5ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکر لی گئی،

سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران سماعت کمرہ عدالت میں شور پر جج برہم ہو گئے ،جج نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں عدالت میں موجود ہوں توجہ دیں، عدالت نے 7 ستمبر کو پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

عمران خان کے خلاف دفعہ 144 کے تحت تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ ہے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری ایف 8 کچہری میں تعینات کی گئی تھی،

عمران خان نے دفعہ 144 خلاف پر درج مقدمہ میں عبوری درخواست ضمانت سیشن عدالت میں دائر کی تھی، تو وہیں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے بھی ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سیشن کورٹ میں وکیل بابر اعوان کے ذریعے دائر کی ہے، اسد عمر کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جب ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تو پٹیشنراس وقت لاہور کی ریلی میں شریک تھا ۔میں پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں ضمانت منظور کی جائے خدشہ ہے کہ مجھے سوسائٹی میں تضحیک کے لیے گرفتار کیا جائے گا۔

عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

ایسے لگ رہا ہے یہاں کوئی قانون رہ ہی نہیں گیا،عمران خان

Leave a reply