لودھراں میں صحافی قتل،24 گھنٹے میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

zafar

پاکستان میں ایک اور صحافی کو قتل کر دیا گیا

واقعہ پنجاب کے شہر لودھراں میں پیش آیا، روز نامہ اوصاف کے لودھراں کے رپورٹر ظفر اقبال جوئیہ کو پل باغ شاہ دھنوٹ میں قتل کر دیا گیا،نامعلوم ملزمان نے صحافی ظفر اقبال جوئیہ پر گولیاں برسا دیں جس سے صحافی کی موت ہو گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

لودھراں صحافی قتل کیس، سات ملزمان گرفتار، تھانہ صدر ڈیوٹی پر تعینات تھانیدار جعفر معطل
تھانہ صدر کے علاقے میں مقامی صحافی کے قتل پر ڈی پی او نے سخت نوٹس لے لیا،صحافی قتل کیس میں ملوث 7 ملزمان گرفتار، تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ڈی پی او لودھراں کے مطابق تھانہ صدر ڈیوٹی پر تعینات تھانیدار جعفر کو بھی معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا,محکمہ پولیس میں فرض کی ادائیگی میں غفلت کوتاہی کی گنجائش موجود نہیں۔اے ایس آئی جعفر 15 کال پر انسدادی کاروائی عمل میں نہ لاکر سنگین جرم کا مرتکب ہوا۔ قتل کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ کیس کی تفتیش میرٹ پر ہوگی، متاثرین کو ہر صورت انصاف کی فراہمی ہوگی۔

لاہو پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لودھراں میں سینئر صحافی ظفر اقبال جوئیہ کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ لودھراں میں روزنامہ اوصاف کے نمائندے اور سینئر صحافی ظفر اقبال جوئیہ کو تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے سرعام فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ، بلوچستان اور کے پی کے بعد اب پنجاب میں بھی صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے اور پاکستان بھر کے صحافی شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں، صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں حکومت ناکام نظر آتی ہے۔ انھوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 24 گھنٹے میں شہید صحافی ظفر اقبال جوئیہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو صحافی برادری آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

قبل ازیں خیبر پختونخواہ میں صحافی خلیل جبران کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھاواقعہ کا مقدمہ تھانہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا ہے.

قبل ازیں سندھ میں صحافی نصر اللہ گڈانی کو قتل کر دیا گیا تھا

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

Comments are closed.