ایک اور ٹرین حادثہ،بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

0
27
ایک اور ٹرین حادثہ،بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں #Baaghi

ایک اور ٹرین حادثہ،بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثات میں کمی نہ آ سکی، وزیر ریلوے کے ریلوے کو بہتر کرنے کے دعوے ہوا میں اڑ گئے، آئے روز مسلسل ٹرین حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے

جامشورو میں کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی 2بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں مال بردار ٹرین لاہور سے کراچی جارہی تھی ،متاثرہ ٹرین کو علیحدہ کردیا گیا دوبوگیاں بری طرح متاثر ہوئیں ، کرین طلب کر کے بوگیوں کی بحالی کا کام جاری ہے ٹرین بوگیاں ٹریک سے اترجانے کا واقعہ ڈاوَن یارڈ میں پیش آیا

جامشورو میں حادثے کے نتیجے میں ڈاؤن یارڈ سے مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے، ریلوے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور کرینوں کی مدد سے بوگیوں کو ہٹانے کی کوشش جاری ہے، جامشورو ڈویژن میں چند ہفتوں کے دوران مال بردار ٹرین کے پٹری سے اترنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے .گزشتہ ماہ سترہ جون کو کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں

پاکستان ریلوے کی غفلت کی وجہ سے ریلوے کا انتہائی برا حال ہے اب آئے روز مالی جانی نقصان ہو رہا ہے . اس حوالے سے محکمہ کی غفلت اور بد انتظامی پر کئی حکومتیں آچکی ہیں لیکن مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے .جبکہ ٹرین حادثے تو عام ہیں‌.

بس حکومت کے اس سلسلے میں دعوے اور نعرے عوام کو سننےکوملتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں‌ ہوتا. محکمے کے کرپٹ اور نا اہل لوگ جہاں اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں وہاں پر ٹرینوں مرمت اور ٹریک کی مینٹی نینس پر بھی خواطر خواہ توجہ نہیں دیتے ، جس نہ صرف حادثے ہوتے ہیں بلکہ بوگیاں الگ ہوجاتی ہیں .

ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

 حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

میں سمجھا تھا حادثے کے بعد وزیرریلوے استعفیٰ دینے کا اعلان کریں گے، چیف جسٹس

ایک اور ٹرین حادثہ،سات بوگیاں الٹ گئیں

Leave a reply