ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں پشاور بی آر ٹی پراجیکٹ کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،عدالت نے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع کر دی،عدالت نے درخواست گزار کے اعتراضات پر خیبرپختونخوا حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ درخواست گزارنے صوبائی حکومت کی اپیل پر اعتراضات اٹھائے ہیں ،صوبائی حکومت ان اعتراضات کے جواب سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتی، درخواست گزار عدنان آفریدی نے کہا کہ منصوبے پر تعمیر کے بعد توڑ پھوڑ ہوتی رہتی ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ منصوبے پر ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، صوبائی حکومت عوام کے پیسےکی محافظ ہے، بی آر ٹی منصوبہ عوام کے پیسے سے بن رہا ہے، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ پشاور:تبدیلی اس کو کہتے ہیں!بی آر ٹی منصوبے کے تکمیل کی تاریخمیںایک بار پھر تبدیلی نئی تاریخ سامنے آگئی واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں ایف آئی … ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں