کتنے لاکھ گھر بن رہے ہیں؟ غریبوں کو کیا دیں گے؟ نعیم الحق بول پڑے

0
66

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ملک شدید معاشی بحران کا شکار تھا ،غریبوں کو گھر دیں گے، مشکلات کا سامنا حکومت کو کرنا پڑا لیکن مایوس نہیں ہوئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر آج کا دن دو مختلف حوالوں سے اہم ہے، پہلا حکومت نے پہلے ایک سال میں مسائل کے خاتمے کےلئے اقدامات کیے جن میں سے بعض میں کامیابی ملی اور کئی حوالوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی آئی نے حکومت سبنھالی تو ملک شدید معاشی بحران کا شکار تھا، آئندہ پانچ سال میں ملک کے غریب طبقے کو اپنا گھر فراہم کریں گے، نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر جاری ہے، غریب عوام کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے حکومت بیروزگاری میں کمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے.

نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو ہر ادارہ دیوالیہ ہوچکا تھا اس لیے قرضے اتارنے کے لیے دوست ممالک سے امداد لی،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے لوگوں کو گھر ملنا شروع ہوجائیں گے اور اس وقت ساڑھے تین سے چار لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں ،بے گھر افراد چند سال میں کم رقم دے کر گھروں کے مالک بن جائیں گے،ہم نے غریب عوام، یتمیوں اور بیواؤں کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں.دیہاتوں میں غریب طبقے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کی اسکیم لارہے ہیں جبکہ ترقیاتی بجٹ کو دوگنا کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پہلا سال مشکل گزرا کیوں کہ مشکل اور سخت اقدامات کرنا پڑے، دوسرا سال بہتر اور تیسرا اس سے بہتر ہوگا

نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم ملکی تاریخ کے اہم موڑ سے گزر رہے ہیں جو جدوجہد کشمیر کے حوالے سے بڑا اہم ہے، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے اور پوری دنیا اس مسئلے کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر متفق ہے کہ بھارت کو پاکستان سے بات کرنا پڑے گی،بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے، مودی آر ایس ایس کے فلسفے کو لے کر چل رہے ہیں،کشمیریوں کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے.

قبل ازیں مریم اورنگزیب نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ آج عمران خان اپنی ناکامیوں کو پچھلی حکومتوں پہ ڈالنے کا چورن بیچیں گے اور بتائیں گے کہ ایک سال میں اسٹاک ایکسچینج میں بتیس فیصد اورروپے کی قدر میں تینتیس فیصد کمی ہوئی ہے،آج عمران خان صاحب بتائیں گے کہ ان کی حکومت کے ایک سال میں فی تولہ سونا 34050 سے 88400 روپے ہو گیا ہے۔

Leave a reply