فیسکو سب ڈویژن کی مبینہ غفلت ایک جان لے گئی

0
68

بھوآنہ فیسکو سب ڈویژن ٹھیکری والہ کی مبینہ غفلت ایک جان لے گئی جبکہ ایک شخص زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے.افسوس ناک واقعہ چک نمبر 198 ڈھول والا میں پیش آیا ہے جہاں پر 11KV کی تاروں سے ٹکرا کر ایک شخص جس کی شناخت محمد عزیز کے نام سے ہوئی ہے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

جبکہ اس کو بچانے کے لئے آنے والا واحد علی شدید زخمی ہو گیا ہے.اہل خانہ کے مطابق محمد عزیز جانوروں کا چارا کاٹ کر واپس آ رہا تھا کہ گرے ہوئے کھمبوں کی تاروں سے ٹکرا گیا.اہل دیہہ کے مطابق تین دن پہلے ہونے والی بارش کی وجہ سے بجلی کے کھمبے گر گئے.

فیسکو سب ڈویژن ٹھیکری والہ کو متعدد بار اطلاع دی گئی مگر انہوں نے اس طرف توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے.زخمی واجد علی کو ٹی ایچ کیو بھوانہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اہل دیہہ کا کہنا یہاں پر گرلز ایلیمنٹری سکول ہے جس کی دیوار کے ساتھ 11KV کی تاریں لٹکائی گئی ہیں، جو مزید کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں.اہل دیہہ نے حکومت اور واپڈا کے اعلی حکام سے نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

Leave a reply