ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری

gill

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں دوسروں پر غداری اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں پر مقدمات درج کرانے کیلئے مراسلے لکھنے والے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز آج خود اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آئے اور اب ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تو ان کی برداشت سے باہر ہو گیا.

31 مئی 2021 کو پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی عالیہ ملک نے سپیکر قومی اسمبلی کو فوج پر تنقید کرنے والوں کو غداری کے تحت سخت سے سخت سزا دینے کا مراسلہ لکھا .

شہباز گل گرفتار،بغاوت کا مقدمہ درج

مراسلے کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالیہ ملک کا کہنا تھا کہ صحافی اسد علی طور پر حملے پر سینئر صحافی حامد میر نے ملک کی اسٹیبلشمنٹ اور قابل احترام ادارے کے خلاف بیان دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایسے سنجیدہ نوعیت کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیئے ،عالیہ ملک نے مراسلے میں کہا کہ حامد میر ملک کے قابل احترام اداروں پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت دیں.

عالیہ ملک نے اپنے مراسلے میں لکھا تھا کہ اسی طرح کے ایک اور کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھارتی پائلٹ کو بھارت کے حوالے کرنے پر غیر ذمہ دارانہ بیان دیا تھا .

 

عمران خان نےسازشی بیانیہ بنایا،شہباز گل نے دہرایا،رانا ثناءاللہ

 

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کو ازادی رائے سے منسلک نہیں کیا جاسکتا ،ان کا کہنا تھا کہ اب ایسے عناصر کو سبق سکھانا چاہئیے اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں.

کل تک اداروں کی حرمت کا بھاشن دینے والی پی ٹی آئی آج حکومت سے ہاتھ دھوتے ہی قابل احترام اداروں کی حرمت کو پامال کرنے کے در پر ہے. موجودہ حکومت کی جانب سے آج جب پی ٹی آئی کے رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تو چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ شہباز گل کو اغواء کر لیا گیا .

عمران خان اس وقت کہاں تھے جب وہ خود اور ان کے حواری اداروں کے خلاف زبان درازی کر رہے تھے؟ .یہ تو ایسے ہی ہے کہ ایک تو چوری اوپر سے سینہ زروری.

Comments are closed.