ایک ووٹ ایک موٹرسائکل کے بدلے بک رہا ہے، سرداربابرحسین

0
34

جموں کشمیریونائیٹڈ موومنٹ کے امیدواران کا مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے نامزد امیدواروں اورمرکزی کارکنان نے شرکت کی ہے.
جموں کشمیریونائیٹڈ موومنٹ کے سربراہ سرداربابرحسین نے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقدہ امیدواران کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کشمیر کے وسائل پہ قابض لوگوں کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے، عوام 25 جولائی کو کرسی پہ مہر لگا کرہمیں کامیاب کریں، ریاست کشمیر کے لوگوں کا معیارزندگی بلند کرنا اولین ترجیح ہے، مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے سیاسی تحریک کھڑی کریں گے، ایک ووٹ کے بدلے ایک موٹرسائیکل دیکرووٹ خریدے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے، کشمیر کی تحریک کو دنیا بھرمیں اجاگرکرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے، بلدیاتی انتخابات کیلئے ریاست کومجبورکریں گے، تا کہ نوجوان قیادت آگے آئے اورریاست کشمیرکی تعمیروترقی میں اپنا کردارادا کرے.
ہماری زندگی کا مقصد انسانیت کی خدمت اوریہی ہماری سیاست کا طرہ امتیاز ہے، 25جولائی کو کرسی کو ووٹ دیں کوئی بھی آپ کو ترچھی نگاہ سے نہیں دیکھے گا، ہم کرپشن، لوٹ مار کرنے نہیں بلکہ ریاست کشمیرکو سنوارنے کے لئے آئے ہیں، ڈورٹوڈورمہم چلائی جائے گی، وقت بہت کم ہے مگر ہماری ساری امیدیں اللہ تعالی کی ذات سے وابستہ ہیں، جموں کشمیر یونائیٹڈموومنٹ کشمیر کی واحد جماعت ہے جو مذہبی فرقہ واریت، سیاسی فرقہ واریت کا خاتمہ کرسکتی ہے، ختم نبوت اورحرمت رسول ﷺ کے دفاع کیلئے پوری کشمیری قوم کو متحد کریں گے، جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کسی خاص، فرد، برادری یا گروہ کی جماعت نہیں ہیں، ہم تمام کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہیں، شہدائ، غازیوں اوران کے لواحقین کے لیے ویلفیئر کا بہترین نظام قائم کریں گے، شہداء کے خاندانوں کوخصوصی پروٹوکول دیں گے.

Leave a reply