ایک شام تھیلیسیمیا کے بچوں کے نام

0
22

قصور

کل شام تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے تھیلیسیمیا کئیر فاونڈیشن کنگن پور ضلع قصور نے سالانہ پرو گرام کا انعقاد کیا جس میں معززین علاقہ اساتذہ کرام، سیاستدان، تاجر اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی کنگن پور کے تمام پریس کلبز کی نمائندگی تھی، آنے والے تمام معزز مہمانوں کا استقبال تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے گلدستے پیش کر کے کیا، پروگرام میں تھیلیسیمیا کیا ہے اسکا علاج تعارف اور اس میں مبتلا بچے کس کرب اور اذیت سے گزرتے ہیں اسکی آگاہی کے لیے بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن کو پڑھ کر ان بچوں کی تکلیف کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

پروگرام میں مہمانوں، تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے والدین اور مریض بچوں نے گفتگو کی اہلیان علاقہ نے احمد تھیلیسیمیا ہسپتال کے قیام کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، دل کھول کر عطیات دیے اور بلڈ عطیہ کرنے کا وعدہ کیا، بچوں کے والدین نے ان بچوں کو علاج میں درپیش مسائل کا بتایا اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں علی حسنین اور ماہم فاطمہ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ وہ کس قدر تکلیف سہتے ہیں، جن کو سن کر ہر آنکھ اشک بار تھی، پروگرام میں جزباتی مناظر دیکھنے کو ملتے رہے۔

پروگرام میں مہمانوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کیے، تمام بچوں کے لئے بہترین جرسیوں کا تحفہ چئیرمین تھیلیسیمیا کئیر فاونڈیشن کنگن پور محترم سعید صاحب جیو شاپنگ سنٹر کی طرف سے دیا گیا، پروگرام کے اختتام پر بہترین کام کرنے والے تھیلیسیمیا کئیر فاونڈیشن کنگن پور کے ورکرز کو اعزازی شیلڈز دی گئیں، جن میں ایمبولینس ڈرائیور، فلیکس ڈیزائنر، ڈونیشن باکس انچارج و دیگر شامل تھے۔

پروگرام سے معروف مذہبی سکالر و صحافی ادیب ملت محترم مولانا امیر حمزہ صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا اور فاونڈیشن کی سرگرمیوں کو سراہا اور بچوں اور فاونڈیشن کے لئے ڈھیروں دعائیں کی، اس کے علاوہ شریک ہونے والے مہمانان خصوصی میں مولانا امجد شہزاد صاحب، حافظ عبدالغفار منصور صاحب، ڈاکٹر عبدالمجید صائم صاحب مینجنگ ڈائریکٹر ماڈل سائنس گروپ آف کالجز ۔حافظ قیصر حیات صاحب اونر اعجاز سکندر میموریل ہسپتال، رانا محمد یونس صاحب ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر، حکیم مختار احمد چیئرمین بیت المال قصور، میاں حمبل ثناء کریمی سیاسی رہنما، میاں وسیم عباس سندھو صاحب، قصور میاں غلام عابد سندھو صاحب کونسلر، میاں محمد عامر عباس سندھو صاحب، حاجی اسلم حیات صاحب، پروفیسر طالب حسین اوکاڑہ، چوہدری محمد شفیق صاحب سوشل آفیسر، قاسم لقمان صاحب پرنسپل ماڈل سائنس کالج کنگن پور، سردار جہانگیر شریف ڈوگر صاحب سماجی رہنما شامل تھے۔

(ایک شام تھیلیسیمیا کے بچوں کے نام) کامیاب پروگرام پر تھیلیسیمیا کئیر فاونڈیشن کنگن پور ضلع قصور کی ٹیم کے تمام کارکن زمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اسکی مخلوق کی خدمت کرنے والوں اور مال جان بلڈ وسائل یا کسی بھی طریقے سے تعاون کرنے والوں پر اپنی رحمت کا نزول فرمائے اور اس کاوش کو قبول فرمائے آمین۔

Leave a reply