ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

0
42

مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی میٹنگ سے خفیہ خبریں آئی ہیں، قریشی نے کہہ دیا کہ حکومت اعتماد کا ووٹ لے گی، دو ماہ سے میں یہ کہہ رہا تھا کہ پی ٹی آئی کو سینیٹ الیکشن میں اکثریت ملے گی جب امیدوار سامنے آئے تو مجھے یقین تھا اور میرا تجزیہ درست ثابت ہوا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب بڑا کلیئر ہو گیا ہے، کہ حکومت نے آج یہ مان لیا کہ ووٹ آف کنفیڈنس لینا ہے،زرداری نے جب پی ڈی ایم کو استعفوں سے منع کیا اور کہا کہ ہم حکومت کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، سینیٹ میں کھیلیں گے،لانگ مارچ سے حکومت گرتی ہے تو وہ عوام میں مقبول ہی رہے گی کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب چیئرمین سینیٹ پی ڈی ایم کا بنے گا، گیلانی بنیں گے، اگلا ٹارگٹ ، پی ڈی ایم اب موو کرے گی، قومی اسمبلی میں دوبارہ ایاز صادق کو لے کر آنا ہے سپیکر قومی اسمبلی، نواز شریف نے نام دیا اور سب اس پر متفق ہو گئے ہیں، یہ سولین سپر میسی کو کلیئر میسج ہے، ایاز صادق اتنے ہی ہر دلعزیز ہیں جتنے گیلانی ہیں ،انکی اپنی گڈ ول ہے،ا یاز صادق بہت سٹرانگ امیدوار بنتے ہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ گیلانی کو ووٹ زیادہ مل گئے تو ووٹ آف کنفیڈنس فیل ہو گیا، آج وہ اکثریت تحریک انصاف شروع نہیں کر سکی، ووٹ آف کنفیڈنس کی بات آتی ہے تو حکومت کو جمع کرنے ہین ووٹ، مینگل ساتھ نہین ہیں، اتحادی ناراض ہیں، انکے اپنے ناراض ہیں لوگ دکھی ہیں جنہوں نے آج ووٹ نہیں دیئے، پی ٹی آئی میں بھی دھڑے بنے ہوئے ہیں، دو پارٹیز ہیں، اس میں بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کی جدوجہد میں مخالفت کی اور پھر وہی فصلی بٹیرے پی ٹی آئی میں آ گئے باہر سے لوگ آ گئے، سوٹ کیس لے کر اور وزارتیں مل گئیں

Leave a reply