ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

0
53

ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

 

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھ میچوں میں 67 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 405 رنز بنائے، بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیمز آف دی ایئر کے کپتان بھی قرار دیئے گئے۔

آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بننے پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بیان بھی سامنے آ گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابراعظم کو آئی سی سی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے بابراعظم کی جانب سے بھی آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر منتخب ہونے پر فینز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے قومی پلیئر کا کہنا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ اتنی اچھی ٹیم میرے ساتھ موجود ہے آئی سی سی اور پی سی بی کا بھی شکر گزار ہوں

آئی سی سی نے پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال سٹرلنگ کو نامزد کیا تھا لیکن قرعہ پاکستان کے بابراعظم کے نام نکلا ۔ بابراعظم نے گزشتہ سال 6 میچز میں 67.50 کی اوسط سے405 رنز بنائے جن میں 2 سنچریاں بھی شامل تھیں

سال کے بہترین کھلاڑی کی دوڑ میں بابر اعظم کے علاوہ بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے جنیمن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ شامل تھے۔ بابر اعظم کی 2021 میں جس پرفارمنس نے انہیں سال کا بہترین کھلاڑی کا حق دار ٹھہرایا اس میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں نمایاں کارکردگی شامل ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ برس پاکستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔ جن میچز میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی ان میں میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز بابر کے نام رہا تھا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز تھے۔ انہوں نے تین میچز میں مجموعی طور پر 228 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محمد رضوان نے 29 ٹی 20 میچز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے

قبل ازیں جنوبی افریقہ کے مرائس ایراسمس آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار دے دئیے گئے مرائس ایراسمس کو 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہترین فیصلوں پر آئی سی سی کمیٹی نے بہترین امپائر قرار دیا T20 ورلڈ کپ فائنل کے علاوہ مرائس ایراسمس نے 2021 میں تینوں فارمیٹس میں 20 بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کی

Leave a reply