fbpx

ایک اور حلقے میں ہو گا سیاسی سنگل، ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

ایک اور حلقے میں ہو گا سیاسی سنگل، ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 میں ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی پنجاب، کے حلقہ PP-38سیالکوٹ کا انتخابی شیڈول جار ی کر دیا۔ مذکورہ حلقہ کی نشست MPAچوہدری خوش اختر سبحانی کی وفات سے خالی ہوئی۔ حلقہ میں ریٹرننگ افسر کی طرف سے پبلک نوٹس 5جون کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 7 تا 10جون تک جمع کروائے جاسکیں گے۔ 18جون کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22جون تک دائر کی جاسکیں گیں۔ 28جون کو اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں گے۔ 30جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔یکم جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور 28جولائی کو حلقہ میں پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی، نذر عباس کو بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر او ر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، بہاولپور، ابرا ر احمد جتوئی کو بطور ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا ہے۔

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں سیٹیں جیت چکی ہیں ،کراچی سے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی چھوڑی ہوئی نشست پیپلز پارٹی نے جیت لی ہے جبکہ دیگر حلقوں سے بھی جہاں ضمنی الیکشن ہوئے ہیں حکمران جماعت کو شکست ہوئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.