ایک برس میں کتنے لاکھ ای چالان ہوئے وہ بھی صرف لاہور میںِ؟ حیران کن رپورٹ

0
50

لاہورمیں کیمروں کے ذریعے ای چالان کا ایک سال مکمل ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کیمروں کے ذریعے ای چالان کا ایک سال مکمل ہو گیا، لاہورسیف سٹی اتھارٹی نےایک سال میں 23 لاکھ الیکٹرانک چالان جاری کیے ،

سیف سٹی اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ای چالان کے ذریعے قوانین کی خلاف ورزی پر 200 ملین روپےجرمانہ کیا گیا ،لاہور میں 10لاکھ گاڑیوں اور 12 لاکھ موٹرسائیکلوں کے چالان ہوئے ،ای چالان کے پہلے سال ایک لاکھ سے زائ دکمرشل گاڑیوں کے چالان ہوئے ،لاہورمیںای چالان منصوبے سے ٹریفک حادثات میں 85 فیصد کمی آئی .

لاہورمیں ای چالان کے بعد شہریوں کی جانب سے ٹریفک وارڈنز سے تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، کیمروں کی وجہ سے شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے نظر آتے ہیں،

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے گزشتہ برس ستمبر میں صوبائی دارالحکومت لاہور ای چالان کا اجرا کیا تھا، کیمروں کی مدد سے ٹریفک کو مانیٹر کیا جاتا ہے ،ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان گھر بھجوایا جاتا ہے.

Leave a reply