ایک پائی کی کرپشن کے ثبوت حاصل نہ کرسکا بیان جھوٹ پر مبنی ہے ،ترجمان ایف آئی اے

0
46

ایک پائی کی کرپشن کے ثبوت حاصل نہ کرسکا بیان جھوٹ پر مبنی ہے ،ترجمان ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کے ترجمان نے کہا ہے کہ شریف گروپ سے میگا منی لانڈرنگ انویسٹی گیشن کی جارہی ہے جبکہ سی او اینٹی کرپشن اور ڈائریکٹر لاہور کی سربراہی میں شوگر انویسٹی گیشن ٹیم انتہائی لگن اورمحنت کے ساتھ مذکورہ کیس کی تحقیقات کررہی ہے -ترجمان ایف آئی اے کیمطابق شوگر ٹیم نے17ہزارسے زائد کا (16ارب روپے)کی کریڈٹ ٹرانزیکشن جو 2008 سے 2018 تک شریف گروپ (شریف فیملی ) کے چپڑاسیوں اور کلرکوں کے خفیہ اکاونٹس میں کریڈٹ ٹرانزیکشن کی گئیں کا جائزہ لیا جس میں اسوقت کے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کے شریف گروپ کے معاملات میں براہ راست ملوث ہونے کے سلسلہ میں ٹھوس دستاویزی ثبوت ملے ہیں –

ترجمان کیمطابق چونکہ میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف دونوں پبلک آفس رکھنے کی وجہ سے 16ارب روپے کی کریڈٹ ٹرانزیکشن کے حوالہ سے مکمل طورپر جواب دے ہیں -ترجمان نے کہا ہے کہ میاں برادران کے لیگل ایڈوائزر عطااللہ تارڑ کی طرف سے دیا گیا یہ بیان کہ ایف آئی اے ایک پائی کی کرپشن کے ثبوت حاصل نہ کر سکا جھوٹ پر مبنی ہے اور عوام کو اہم کیس کے حوالے سے گمراہ کرنے کے لئے دیا گیا۔

دوسری جانب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم نے 16 ارب روپے کی کریڈٹ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈحاصل کرلیا، ایف آئی اے اینٹی کرپشن اور منی لانڈرنگ تحقیقاتی ٹیم نے 70 ہزار ٹرانزیکشنز کا سراغ لگایا گیا شریف گروپ کے چپڑاسی اور کلرک کے بینک اکاونٹس میں 2008 سے 18تک ٹرانزیکشنز ہوئیں ،ایف آئی اے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 70ہزار ٹرانزیکشنز کے تجزیے کے بعد دستاویزی شواہد ملے ہیں،میاں برادران کی جانب سے شریف گروپ کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا،شریف فیملی نے اپنے چپڑاسیوں اور کلرکوں کے ذریعے 16ارب روپے کی کریڈٹ ٹرانزیکشنز کی شہباز شریف اور حمزہ شہباز عوامی عہدے پر فائز ہونے کے باعث ملوث پائے گئے ہیں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ملازمین کے ذریعے خفیہ طور پر 16ارب روپے حاصل کیے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر نیب میں دیگر کیس بھی چل رہے ہیں، شہباز شریف کو نیب متعدد بار گرفتار کر چکی ہے تا ہم بعد میں عدالت نے انہیں رہا کر دیا تھا، شہباز شریف اس وقت ضمانت پر ہیں، ایف آئی اے میں بھی ان پر کیسز چل رہے ہیں اور نیب، ایف آئی اے، عدالت میں طلبی پر مسلسل پیش ہو رہے ہیں ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے میں شوگر بزنس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے میں پیش ہو چکے ہیں تا ہم گرفتاری کے خوف کی وجہ سے وہ مسلسل ضمانتیں بھی کروا رہے ہیں،

 سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

متحدہ اپوزیشن، بلاول نے آج سب کو بلا لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر

چاہتے ہیں اگلے الیکشن میں دھاندلی کا رونا نہ ہو،وزیراعظم

رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

ایک طرف شہباز شریف سے مدد دوسری جانب شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ

شہباز شریف خاندان ٹی ٹی اسکینڈل،گرفتار ملزم کا کردار سامنے آ گیا

 

Leave a reply