آئمہ بیگ نے ٹک ٹاک پر چند گھنٹوں میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

0
27

پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ٹک ٹاک پر چند گھنٹوں میں ہی اہم سنگِ میل عبور کرلیا-

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ نے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ساتھ ٹک ٹاک پر اپنے سفر کا آغاز کیا، جس کے چند گھنٹوں بعد انہیں ہزاروں صارفین نے فالو بھی کرلیا آئمہ بیگ کو 24 گھنٹوں میں ٹک ٹاک پر اب تک 8 ہزار 118 مداحوں اور صارفین نے فالو کیا۔

پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے


انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف ایک آئی ڈی کو فالو کیا اور چار ویڈیوز شیئر کیں جن میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کا ٹیزر بھی شامل ہے۔ گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان ویڈیوز کو24 گھنٹوں میں 69 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

واضح رہے کہ آئمہ بیگ پاکستان کی مقبول ترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے پچھلے سات سالوں میں پاکستانی میوزک انڈسٹری کو کئی مشہور گیت دیئے اور مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے آئمہ بیگ ٹک ٹاک سے پہلے صارفین سے انسٹاگرام، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں، انسٹاگرام پر اُن کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو 39 لاکھ مداح فالو کررہے ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ آفیشل انٹرٹیمنٹ پارٹنر ٹک ٹاک پر ریلیز کیا گیا تھا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے ترانے کا ٹائٹل ’آگے دیکھ‘ کو عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز سے چار چاند لگائے ہیں جبکہ اس گانے کو عبداللہ صدیقی نے کمپوز کیا ہے۔

پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

ہر سال شائقین کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کے لیے میگا کرکٹ ایونٹ کے لیے ترانہ ریلیز کیا جاتا ہے اور اس بار ٹک ٹاک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل نے اپنے ساتویں ایڈیشن کا ترانہ سب سے پہلے اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کیا ہے ٹک ٹاک ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں اور آٹھویں ایڈیشن کا آفیشل انٹرٹیمنٹ پارٹنر ہے جبکہ اس ترانے کو بھی ٹک ٹاک نے اسپانسر کیا ہے۔

اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

Leave a reply