ہم نے شیف نہیں رکھا ،ایمن خود کھانا بناتی ہے منیب بٹ

0
39

ایمن خان اور منیب بٹ ڈرامہ انڈسٹری کی بہت ہی خوبصورت جوڑی ہے. ان دونوں نے محبت کی شادی کی ، دونوں کی ایک بیٹی ہے اور دونوں ہی خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں. ایمن خان کے حوالے سے منیب بٹ کے ایک اہم انکشاف کیا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے گھر میں کھانا ایمن بناتی ہے ، ہم شیف نہیں رکھتے ، ہمارے گھر کی عورتیں کھانا بناتی ہیں. گھر کی عورتیں کھانا بنائیں تو کھانے والے کی ان کے ساتھ ایک جذباتی وابستگی قائم رہتی ہے. میں سمجھتا ہوں کہ ہماری سوسائٹی کی جو روایات ہیں ان کو زندہ رہنا چاہیے ان سے ہمیں کسی بھی طور منہ نہیں موڑنا چاہیے. منیب بٹ نے کہا کہ ویسے تو ایمن ہر چیز ہی بہت اچھی بناتی ہے لیکن بریانی اور چکن کڑہائی بہت زبردست بناتی ہے.

مجھے اپنی اہلیہ کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا بہت پسند ہے. انہوں نے کہا کہ ایمن جتنی اچھی اداکارہ ہیں اس سے کہیں اچھی ماں اور بیوی ہیں. انہوں نے میرے گھر کا تمام انتظام جس طرح سے سنبھالا ہوا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے. میں نے ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی وہ اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں میری طرف سے کوئی رکاوٹ نہ ہے نہ ہو گی .

Leave a reply