مزید دیکھیں

مقبول

سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے،حنیف عباسی

وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ سندھ...

اقتدار کو ہم تمھارے لیے جہنم بنادیں گے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے...

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدرسے ملاقات

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے...

ڈسکہ: انسداد پولیو مہم کا آغاز، 1.68 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)دیگر شہروں کی طرح...

ایمن کو کام سے نہیں روکا منیب بٹ

چھوٹی سکرین کے بڑے اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ ایمن جو کہ سپر سٹار ہیں ان کو کبھی بھی کام کرنے سے نہیں روکا. میں نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی ہے. ان کی مرضی ہے وہ کام کریں یا نہ کریں . کام کرنے کا فیصلہ بھی ان کا اپنا ہے اور نہ کرنے کا فیصلہ بھی اپنا ہے. ہم کبھی ایک دوسرے کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں‌ہوتے. ایمن نے خود ہی شادی کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بچی اور گھر کو وقت دیں گی لہذا انہوں نے کام سے بریک لی ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ

مجھ سے ایمن اگر کوئی مشورہ لیتی ہے تو میں اسکو اپنا مشورہ ضرور دے دیتا ہوں لیکن کبھی اس کے سامنے یہ شرط نہیں رکھی کہ وہ اسے مانے بھی. انہوں نے مزید کہا کہ ایمن کو جب بھی کام شروع کرنا ہو گا وہ کر لیں گی اور میں ان کا ساتھ دوں گا. یہ گمان بالکل غلط ہے کہ میں نے اسکو کام کرنے سے روکا ہے. ایمن اپنی مرضی اور فیصلے کرنے میں بالکل آزاد ہیں. یاد رہے کہ ایمن اور منیب کی شادی سے پہلے تک ایمن کام کررہی تھیں لیکن شادی ہوتے ہی انہوں نے کام چھوڑ دیا.