اداکارہ ایمن سلیم نے اچانک شوبز چھوڑنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے-
باغی ٹی وی : ایمن سلیم نے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے شہرت حاصل کی انہوں نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی مگر پھر اچانک انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے اب انہوں نے اپنے اس فیصلے کا سبب اپنے مداحوں کو بتا دیا ہے۔
اس ضمن میں ایمن سلیم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شئیر کی تھی اوراپنے اس فیصلے سےمداحوں کو آگاہ کیا ایمن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ دل کی گہرائیوں سے یہ آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ میں اب مزید اداکاری نہیں کروں گی۔
ایمن سلیم نے لکھا تھا کہ ان کے لیے شوبز انڈسٹری کی بہت عزت و اہمیت ہے اور وہ انڈسٹری کے ساتھ رابطے میں رہیں گی۔
اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو مستقبل کے بارے میں آگاہ کرتی رہیں گی تاہم اب انہوں نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتا دی ہے-
اداکار احسن خان کو ان کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں ایمن نے اپنے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک کارپوریٹ پس منظر رکھتی ہوں لہٰذا میں شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے تیار نہ تھی یہ دیگر انڈسٹریزسے یکسر مختلف ہے-
Aymen Saleem shares the reason as to why she left the entertainment industry pic.twitter.com/IzncF4yRJS
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) September 13, 2021
اداکار احسن خان کو ان کے پروگرام ٹائم آؤٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے ایمن سلیم نے بتایا کہ میں نے نیویارک سے انویسٹمنٹ بینکنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اس کے بعد میں ایک یکسر مختلف شعبے میں چلی گئی۔
پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم کے انوشکا شرما کے ساتھ مشابہت کے چرچے
انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ معاملہ یہ ہوا کہ دراصل مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ میں بے ارادہ شوبز انڈسٹری میں چلی آئی جس کے لیے میں تیار نہیں تھی، چنانچہ میں نے ایک قدم پیچھے کیا ہے اب اگر میں دوبارہ شوبز انڈسٹری میں آتی ہوں تو میں ہمیشہ کے لیے آؤں گی-
خیال رہے کہ پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور رشتے میں پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی، ایمن سلیم نے رواں برس اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔
رابی پیرزادہ کارحادثے میں زخمی ہو گئیں
اداکارہ ایمن سلیم نے نجی چینل ہم ٹی وی پر رمضان اسپیشل ڈرامے ’چپکے چپکے’ سے ڈیبیو کیا تھا جو مداحوں میں بہت زیادہ مقبول بھی ہوا رواں برس اپریل اور مئی کے مہینے میں نشر ہونے والے اس ڈرامے میں ایمن سلیم نے رمیشا عرف مشی نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔
علاوہ ازیں عید کے بعد دونوں اداکاروں نے کپڑوں کے معروف برانڈ سو کمال کا ایک ایڈ بھی کیا تھا اور بعدازاں ایمن سلیم، عاصم جوفا سمیت مختلف برانڈز کی ماڈلنگ کرتی ہوئی بھی نظر آئی تھیں۔
ایمن سلیم کا بھارتی اداکارہ اور کرکٹر ورات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما سے بھی موازنہ کیا جاتا رہا اور دونوں کو ہم شکل قرار دیا گیا۔