آئندہ انتخابات میں شفافیت،پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہو گا آج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہو گا،
اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت 28 ستمبر کو سہ پہر 3بجے کونسٹیوشن روم میں منعقد ہو گا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط ارسال کردیئے گئے۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہناہے کہ 28 ستمبر کو سہ پہر 3بجے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیاگیا اور اس سلسلہ میں خطوط بھی ارسال کردیئے گئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے، پارلیمانی پارٹیوں کے رہنما انتخابی اصلاحات اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تجاویز دیں،انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سب مل کر متعلقہ قوانین، رولز اور طریقہ کار میں ترامیم تجویز کریں،