اینٹ کا جواب ایک نہیں دو پتھروں سے دیں‌گے . شاہد خاقان عباسی

0
20

اینٹ کا جواب ایک نہیں دو پتھروں سے دیں‌گے . شاہد خاقان عباسی

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے سینئر رینما اور سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی کےخلاف تحریک عدم اعتمادلائیں گے،اسمبلی میں جوکچھ ہورہاہےدنیامیں اس کی مثال نہیں ملتی.اسپیکربالکل بےبس نظرآرہےہیں،منتخب لوگ گالی نہیں نکالتےیہ سلیکٹڈلوگوں کاکام ہے.

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھےایک کتاب ماریں گےتومیں10کتابیں ماروں گا.جوشخص جوتامارےگامیں اسےجوتاماروں گا،اینٹ کاجواب ایک نہیں دوپتھروں سےدیں گے،جب تک اسپیکربیٹھےرہیں گےہاوَس اوران کی بےعزتی ہوتی رہےگی،

ادھر اپوزیشن نے سپیکر کی جانب سے 7 ارکان پر بندش کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کی یکساں نمائندگی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے لئے متحدہ اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

کمیٹی کو سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کے لئے ٹاسک دیا جائے گا۔
اپوزیشن قائدین نے کہا کہ سپیکر ایوان کے ہر رکن کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے لیکن اسد قیصر یہ فرض نبھانے کے اہل نہیں ہی

Leave a reply