ایئر عربیہ نے بھی پاکستان میں‌ ڈیرے جمانے کا فیصلہ کرلیا:ابتدا دوبڑے شہروں سے کرنے کا فیصلہ

0
23
ایئر عربیہ نے بھی پاکستان میں‌ ڈیرے جمانے کا فیصلہ کرلیا:ابتدا دوبڑے شہروں سے کرنے کا فیصلہ #Baaghi

کراچی:ائر عربیہ نے بھی پاکستان میں‌ ڈیرے جمانے کا فیصلہ کرلیا:ابتدا دوبڑے شہروں سے کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق اس وقت کرونا وبا سے جس طرح جان چھوٹ رہی ہے ، اسی رفتارسے یہ دنیا بھر کی مختلف ایئر لائنز نے پھر سے نیا سٹارٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے کہ ، اس سلسلے میں‌ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر عربیہ کو فیصل آباد اور ملتان کے لیے 4 پروازوں کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے متحدہ عرب امارت کی فضائی کمپنی ایئر عربیہ کو فیصل آباد اور ملتان کے لیے مجموعی طور پر چار پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ اجازت نامہ جاری کر دیا، پروازیں ابوظبی، فیصل آباد اور ملتان کے درمیان آپریٹ ہوں گی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فضائی کمپنی ایئر عربیہ ہفتہ وار 2 پروازیں ابوظبی سے فیصل آباد کے لیے، جب کہ 2 پروازیں ابوظبی سے ملتان کے لیے آپریٹ کرے گی۔

یاد رہے کہ دو دن قبل فلائی بغداد نے بھی پاکستان سے عراق ہفتہ وار 4 پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا، ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن 16 جولائی سے شروع کیا جائے گا اور پاکستان سے ‏عراق ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔فلائی بغداد ایئر لائن لاہور اور کراچی سے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی، پہلے مرحلے میں کراچی ‏سے نجف فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لاہور سے نجف فلائٹ شیڈول کا ‏آغاز کیا جائے گا

Leave a reply