ایئربس کمپنی کی خصوصی ٹیم کراچی پہنچ گئی

0
34

ایئربس کمپنی کی خصوصی ٹیم کراچی پہنچ گئی

باغی ٹی وی :پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں معاونت کے لیے ایئربس کمپنی کی خصوصی ٹیم گزشتہ روز فرانس سے کراچی پہنچ گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائربس کی خصوصی ٹیم کو تحقیقات اور تکنیکی معاونت کے سلسلے میں پاکستان آمد کے لیے خصوصی طیارے کو کراچی میں لینڈ کرنے کا اجازت نامہ جاری کردیا تھا۔

جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق ایئربس ٹیم کو پاکستان آمد پر کورونا وائرس کے حوالے سے لازمی قرنطینہ کی شرط سے استثنٰی حاصل تھا

طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

گیارہ رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم میں ٹارس یان، ایڈریان وائڈل، لائرینٹ وائڈل، فلورینٹ لاوٹ، نکولس ہولوٹ، پیری مونٹنر، فلورینٹ لاوٹ، نکولس ہولوٹ، پیری مونٹنر، جرمی ماریون، ونسنٹ بیلارڈ، برونو ڈیمارٹ اور سائمنٹ ڈیکاس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

Leave a reply