ائیرکینیڈا کے مسافرطیاروں میں اب مسافر نہیں کچھ اور ہی جایا کرے گا

0
39

ٹورنٹو:ائیرکینیڈا کےمسافرطیاروں میں اب مسافر نہیں کچھ اور ہی جایا کرے گا ،باغی ٹی وی کےمطابق ائیرکینیڈا نے کرونا کی تباہ کاریوں سے متاثرہوکراپنے مسافرطیاروں کو کسی اورمقصد کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے ،

باغی ٹی وی کے مطابق کینیڈین ایوی ایشن حکام نے اپنے مسافرطیاروں کو اب سامان کی نقل وحرکت کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے مسافرطیاروں سے سیٹوں کونکالا جارہا ہے ، اس حوالے سے کینیڈین حکام کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ حالات کے پیش نظرکیا گیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کینیڈین ایوی ایشن حکام نے بوئنگ 777 جسے کوڈ نام 333 ای آر کا نام بھی دیا گیا ہے ، اس کو پہلے اس مقصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مزید اوربھی طیاروں سے سیٹوں کونکال کران کوکارگو کے مقاصد کے لیے بنایا جارہاہے


کینیڈا کی قومی ائیر لائن ائیر کینیڈا نے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد پروازوں میں کمی کی وجہ سے عملے کے 5ہزار 1 سو ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر نے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے کینیڈا براڈکاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی ) کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے ائیر کینیڈا کے پاس عملے کو کم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اس اقدام کو مشکل لیکن ضروری قرار دیتے ہیں۔

Leave a reply