اسے کہتے ہیں تبدیلی ! بھارتی ایئرلائن”ایئرانڈیا”خسارے میں پاکستان کی "پی آئی اے ” منافع میں

0
41

نئی دہلی:اسے کہتے ہیں تبدیلی ! بھارتی ایئرلائن”ایئرانڈیا”خسارے میں پاکستان کی "پی آئی اے ” منافع میں ،اطلاعات کےمطابق بھارت نے ایک بار پھر قرض میں ڈوبی ایئرلائن ایئرانڈیا کو فروخت کرنے کی پیش کش کر دی۔بھارتی حکومت کی جانب سے 17 مارچ تک کوائف جمع کرانے کی ڈیڈلائن مقرر کر دی گئی ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر قرض میں ڈوبی ایئرلائن ایئرانڈیا کو فروخت کرنے کی پیش کش کے بعد بولی کے لیے آنے والوں کو3.26 بلین خسارہ برداشت کرنا ہوگا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایئرانڈیا اور ایئرانڈیا ایکسپریس کے 232 ارب کے قرض نجکاری کے ساتھ منتقل ہونگے، جبکہ دیگر قرض ایئرانڈیا ایسٹ ہولڈنگ کو منتقل کردیئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پوری کمپنی کو فروخت کردیا جائے گا لیکن بھارتی شہریوں کے ساتھ موثر کنٹرول رکھنے کی ضرورت ہے۔حکام کے مطابق ایئرلائن ایئرانڈیا کو فروخت کرنے کے لیے بولی کا انعقاد 17 مارچ کو ہو گا۔ خواہش مند افراد ڈیڈلائن تک کوائف جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایئر انڈیا نے 1932 میں بطور میل کیریئر کی حیثیت سے آغاز کیا تھا ، بھارتی ایئر لائن ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ناکارہ ہے اور اس پر 8 ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض ہے۔قبل ازیں 2018 میں بھی بھارتی حکومت کی جانب سے قرض میں ڈوبی ایئرانڈیا کو فروخت کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم حکومت کو کوئی بولی وصول نہیں ہوئی تھی۔

دوسری طرف پی آئی اے بالآخر دنیا کی بہترین ائیرلائن بننے کی راہ پر گامزن ہوگئی، 6 ماہ میں 6 سال سے زیادہ کی آمدنی کما لی، قومی ائیرلائن کی گزشتہ 6 ماہ کے دوران 63 ارب روپے سے زائد کی آمدنی ریکارڈ، جبکہ گزشتہ 6 برس کی کل آمدنی صرف 43 ارب روپے تھی، اخراجات میں بھی 1 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کی کمی کر لی گئی۔

پی آئی اے کی 2012 سے 2018 کے اختتام تک کل 43 ارب روپے کی آمدنی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جبکہ 2019 میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران پی آئی اے نے ریکارڈ 63 ارب کمائے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے وژن کے تحت پی آئی اے نے بزنس پلان پرعمل شروع کردیا، پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید 7 طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دو ایئر بس 320 طیارے ڈرائی لیز پر آئندہ ماہ بیڑے میں شامل ہوں گے جبکہ مزید5طیارے آئندہ سال پی آئی اےبیڑےمیں شامل ہوجائیں گے، پی آئی اے کے بیڑے میں مزید طیارے شامل ہونے سے تعداد 37 ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چار سال میں پی آئی اے کا فلیٹ45 طیاروں سے زائد پر مشتمل ہوگا۔ دوسری جانب پی آئی اے نے اپنے مزید نئے روٹس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ، ایئربس320 طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے روٹس میں اضافہ ہوگا۔ یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پی آئی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نئے طیاروں کے حصول کی اجازت دی تھی، سال2023تک مجموعی طور پر12 نئے طیارے فضائی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

Leave a reply