ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

0
144
airindia jahaz

بھارت میں بم سے اڑانے کی افواہیں معمول بن چکا ہے ،کبھی تعلیمی ادارو ں ،کبھی ریلوے سٹیشن کو بم سے اڑانے کی افواہ اڑائی جاتی ہے، آج بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا کی پرویز کو بم سے اڑانے کی دھمکی سامنے آئی جو افواہ نکلی

واقعہ دہلی ایئر پورٹ پر پیش آیا، دہلی ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافر سوار ہو چکے تھے، ایک مسافر ٹوائلٹ گیا جہاں ٹشو پیپر پر "بم” لکھا ہوا تھا، ٹشو پیپر ٔپر بم لکھا دیکھ کر مسافر نے پرواز کے عملے کو اطلاع دی، جس کے بعد سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے، پرواز کی جامہ تلاشی لی گئی،تلاشی کے بعد پرواز کو کلیئر قرار دے دیا گیا

پولیس حکام کے مطابق شام ساڑھے سات بجے دہلی سے وڈودرا جانے والی پرواز میں مسافر ٹوائلٹ گیا تو ٹشو پیپر پر بم لکھا ہوا پایا،ڈپٹی کمشنر آف پولیس اوشارنگانی کا کہنا ہے کہ ہم نے پرواز کی مکمل تلاشی لی ہے، لیکن جہاز سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی،جسکے بعد مسافر پرواز پر سوار ہو گئے اور پرواز روانہ ہو گئی ہے.

واضح رہے کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاوہ دہلی کے کئی ہسپتالوں کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی ، جس کے بعد ہسپتالوں کی سیکورٹی سخت کی گئی تھی، تحقیقات کے بعد پولیس نے اسے محض افواہ قرار دیا تھا۔ قبل ازیں ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے تین اسکولوں کی انتظامیہ کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں جس میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی جو افواہ نکلی.

Leave a reply