ایئر سیال آغاز کے پہلے سال ہی بحران کی جانب گامزن

0
60

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی ایئر سیال آغاز کے پہلے سال ہی بحران کی جانب چل پڑی ہے

ایئر سیال میں سفر کرنے والے مسافروں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایئر سیال کے طیارے میں سفر کرنیوالے مسافروں نے طیارے میں احتجاج کیا ہے، طیارے میں سوار ایک مسافر کا کھڑے ہو کر کہنا تھا کہ ایئر سیال کی ویڈیو بنائیں اور اسکو سوشل میڈیا پر وائرل کریں، بائیکاٹ ایئر سیال، طیارے میں سوار دیگر مسافر بھی احتجاج کرتے اور ویڈیو بناتے نظر آتے ہیں

گزشتہ برس 9 دسمبر وزیراعظم عمران خان نے ایئر سیال کا سیالکوٹ میں افتتاح کیا تھا، وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر غلام سرور خان ، حماد اظہر،عثمان ڈار بھی موجود تھے کہا جا رہا تھا کہ ائیرسیال کی لانچنگ سے علاقائی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے،ایکسپورٹ انڈسٹری اور فضائی سفر میں مزید سہولت ملے گی،تا ہم ایک سال کے عرصے میں ہی ایئر سیال بحران کا شکار ہونے لگی ہے، ایک طرف ایئرسیال کا مسافروں نے بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا ہے دوسری جانب ایئر سیال کا کیپٹن سمیت عملہ چھوڑ کر جا رہا ہے

باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایئر سیال کے 12 میں سے 5 کپتان چھوڑ کر چکے ہیں،ایئر سیال کے بہت سے مسائل سامنے آ رہے ہیں ہیں ، ایئر سیال کے مسافر کھل کر شکایت کر رہے ہیں اور اس ایئر لائن کی سروس خراب سے بدتر ہوتی جا رہی ہے ،ایئر سیال کی جانب سے ابتدا میں عملے کی تنخواہیں کم رکھی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ بعد میں اضافہ کر دیا جائے گا مگر تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو سکا جسکی وجہ سے ایئر سیال کا عملہ استعفے دے رہا ہے اور انہیں چھوڑ کر جا رہا ہے

قبل ازیں 13 اگست کو نجی ائیرلائن ائیرسیال کی کراچی تا اسلام آباد پرواز میں طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ طیارہ ٹیک آف کے بغیر ہی دو مرتبہ فنی خرابی کا شکار ہوکر رن وے سے واپس آگیا، پرواز بر وقت روانہ نہ ہونے پر مسافروں نے طیارے اور کراچی ائیرپورٹ پر ائیرلائن کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز اسد عمر بھی سوار تھے مسافروں نے ائیر سیال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔

ایئرسیال کے بارے سچ اور جھوٹ کیا ہے ، اصل حقیقت جانیے مبشر لقمان کے ساتھ

قبل ازیں گزشتہ برس ایئر سیال کے افتتاح کے بعد ایئر سیال کے مالک فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ ایئر سیال دنیا سے جانے والے افراد کی میتوں کی منتقلی اور لواحقین کو فری سروس دے گی، اسکے علاوہ بھی ہم بہت کچھ کریں‌ گے اور یہ سب اللہ کی رضا کے لئے کریں گے ، کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیں گے،جہاں جہاں ہماری فلائٹس جائیں گی ، نیشنل ہو یا انٹرنیشنل،کہیں سے بھی میتوں کی منتقلی کے لئے کوئی چارجز نہیں لئے جائیں گے.

Leave a reply