ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کا خوف امریکا و اسرائیل نے سر جوڑ لیے

0
31

ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کا خوف امریکا و اسرائیل نے سر جوڑ لیے

باغی ٹی وی : ایران کی طرف سے حالیہ میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں . جس کے توڑ کے لیے اب اسرائیل اور امریکا نے سرجوڑ لیے ہیں. . وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا اور اسرائیل مختلف ایجنسیوں کے بیچ ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس کا مقصد ایران کی جانب سے تیار کردہ ان ڈرون طیاروں اور گائیڈڈ میزائلوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنا ہے ، جس سے اسرائیل کو واسطہ ہے .

امریکا کا یہ اعلان امریکا اور اسرائیل کے وفود کے درمیان ایک خصوصی اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی سفارت خانے میں ہونے والے اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے سفیر جلعاد اردان ، قومی سلامتی کے مشیر مئیر بن شبات اور ان کے نائب روؤفین عازار نے نمائندگی کی۔

امریکی وفد میں قومی سلامی کے مشیر جیک سولیون ، مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے لیے فرسٹ ڈائریکٹر باربرا لیو، بریٹ مکگورک اور ایران کے لیے امریکی ایلچی روب مالے شامل تھے . جنہوں نے اس بات نئی حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے . اس ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے عملی اقدام کرنے پر زور دیا ہے .

یاد رہے شام سے اسرائیل پر راکٹ داغے گئے تھے جنہوں نے اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام کو ناکارہ کرتے ہوئے احداف کو نشانہ بنایا تھا اور راکٹ اسرائیل کی ایٹمی حدود کے قریب گرے تھے . جس کے بعد ہر طرف تشویش پھیل گئی تھی اور امریکا اور اسرائیل کا نظام ناکارا ہو گیا تھا

Leave a reply