fbpx

پاک فضائیہ کے سربراہ نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے ایئر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا۔ بعدازاں سربراہ پاک فضائیہ نے امیر البحر سے ملاقات کی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ نیول چیف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امیرالبحر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ مسلح افواج کے مشترکہ شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ ایئر چیف نے خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کی تعریف کی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے پیشہ وارانہ امور میں پاک بحریہ کے بھر پور تعاون کو سراہا اور نیک خواہشات کے اظہار پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.