ایرانی ہیکروں نے اسرائیلی فرم کے ڈیٹا کو ہیک کر لیا اور ساتھ کیا مطالبہ کردیا

0
22

ایرانی ہیکروں نے اسرائیلی فرم کے ڈیٹا کو ہیک کر لیا اور ساتھ کیا مطالبہ کردیا

باغی ٹی وی : اسرائیلی پر ایران کا ایک اور حملہ ، ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کے ایک مشہور فیشن اور ملبوسات برانڈ "H&M” کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملہ کرنے کے بعد دھمکی دی ہے کہ وہ اسرائیلی ملبوسات چین کے صارفین کا ڈیٹا عام کردیں گے . ۔

N3tw0rm کے نام سے غیر معرف حملہ آور ایک گروپ نے اسرائیل خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اسرائیلی "H&M” کے تقریبا 110 گیگا بائٹ ڈیٹا کو افشا کر سکتے ہیں.

اسرائیلی اخبار ہارٹز نے اطلاع دی ہے کہ اسی طرح کے سائبر حملوں میں ویرٹاس لاجسٹک سمیت دیگر کئی اسرائیلی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس طرح ایک حملے میں ہیکروں نے تین بٹکوینز کا مطالبہ کیا۔ ان کی مالیت ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔

اسرئیلی سائبرسیکیوریٹی کے ماہرین کا خیال ہے کہ N3tw0rm ایرانی ہیکر گروپ Pay2Key سے تعلق ہے۔ اس نے ماضی میں اسرائیلی ایوی ایشن کی صنعت اور اسرائیلی سائبر سکیورٹی کمپنی بورنوکس پر حملہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایران کی طرف سے اسرائیل کی اہم تنصیبات پر مبینہ طور پر راکٹ حملے کیے جو کہ تمام تر حفاظتی حصار کو توڑتے ہوئے اسرئیلی ایٹمی تنصیبات کے قریب جا گرے تھے جس سے اسرائیل کی سیکیورٹی کے بلند بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

Leave a reply