کراچی میں ایئر پورٹ کی لفٹ خراب،غیر ملکی مسافر پھنس گئے

0
28

کراچی میں ایئر پورٹ کی لفٹ خراب،غیر ملکی مسافر پھنس گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی لفٹ اچانک خراب ہوگئی، جس کے باعث غیر ملکی مسافر اندر پھنس گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مینٹننس نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز لفٹ خراب ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، آج منگل کو بھی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ایک لفٹ اچانک خراب ہوگئی جس کی وجہ سے غیر ملکی مسافر اندر پھنس گئے

لفٹ خراب ہونے پر مسافر سات منٹ سے زائد وقت لفٹ میں پھنسے رہے، لفٹ خراب ہونے کے بعد لفٹ کا ایمرجنسی کا بٹن بھی کام نہیں کر رہا تھا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا، غیر ملکی مسافروں نے لفٹ خراب ہونے اور بٹن بھی خراب ہونے پر لفٹ میں شور کرنا شروع کر دیا تھا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ایئر پورٹ پر نصب کیمرے کی مدد سے دیکھا کہ مسافر لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں، جس پر ان کا عملہ فوری طور پر لفٹ کے پاس پہنچا اور مسافروں کو لفٹ سے باہر نکالا گیا۔

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

ایئر پورٹ انتظامیہ نے بھی آئے روز لفٹس خراب ہونے کا اقرار کر لیا ،ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کنکورس ہال کے پاس لفٹ میں آج 9 بج کر 5 منٹ پر اچانک خرابی پیدا ہوئی تھی، لفٹیں پرانی ہونے کی وجہ سے اکثر ان میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔

لاہور ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے ایک سال کے لئے بند

طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد ٹیکنیکل عملے نے فوری طور پر لفٹ کا دروازہ کھولا اور اس میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالا۔ لفٹ کی روزانہ کی بنیادوں پر مینٹننس کی جاتی ہے، آج لفٹ نمبر 2 میں خرابی پیدا ہوگئی تھی، لفٹ لیول 1 سے لیول 2 جا رہی تھی جب اس میں خرابی پیدا ہوئی۔

نیو انٹرنیشنل اسلام آباد ایئر پورٹ منصوبے پر94 ارب کی ادائیگی اور81 ارب کے پیکجز پر مختلف انکوائریاں

Leave a reply