ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا

0
37

ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا، اجلاس ساڑھے پانچ بجے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا، اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں‌ توسیع کے حوالہ سے قانونی امور پر بات چیت ہو گی اور سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کو وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم و دیگر آئینی ماہرین بریفنگ دیں گے، اجلاس میں دوبارہ سمری جاری کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا

وفاقی کابینہ اجلاس، بھارت سے اشیاء کی درآمدگی بارے کابینہ نے کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر

سعودی شہزادے کی اچانک پاکستان آمد ،وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات. چہ میگوئیاں جاری

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےآرمی چیف کی مدت ملازمیت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کردیا.سو موٹو کیس میں سپریم کورٹ کیطرف سے آرمی چیف کو نوٹس جاری کردیا گیا۔عدالت عظمیٰ نےآرمی چیف اوردیگرفریقین کونوٹس جاری کردیئے.سپریم کورٹ نےکیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی..حکومت نے19اگست کو جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں3سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا.

Leave a reply