ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مودی کو بے نقاب کردیا ہے،
چودھری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت رکھ کر بی جے پی نے شدت پسند ہونے کا ثبوت دیا ہے،کشمیریوں کے خود ساختہ وکیل نے مودی کو ظلم کرنے کا حوصلہ دیا تھا، عالمی میں دنیا بلاول بھٹو زرداری کے مقبوضہ کشمیر متعلق بیانیہ کو پذیرائی ملی ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دنیا بھر میں آباد کشمیریوں کے دل کی دھڑکن ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے ،کشمیری مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں بلاول بھٹو زرداری کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں،
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے
ترجمانِ بلاول ہاوَس سریندر ولاسائی نے بے جے پی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیوں کی پیچھے مودی ہے بلاول بھَٹو زرداری کے محض ایک بیان نے مودی کو دنیا بھر میں ننگا کردیا بے جی پی اور مودی کو پتا ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری جیالوں کی ریڈ لائین ہے بے جے پی یہ بھی مت بھولے کہ جیالے دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں بے جے پی بلاتاخیر معافی مانگے، ورنہ مودی بھارت سے باہر نکل نہیں سکے گا مودی جہاں بھی جائے گا، جیالے اس کا گندے انڈوں سے سواگت کریں گے دھمکیوں سے ثابت ہوا، مودی سرکار سفارتکاری کی میز پر منطق کا مقابلہ ہار چکی