ایسی سکیم بنائی جائے کہ آئندہ بھوک سے کوئی موت نہ ہو،سپریم کورٹ کا حکم
بھوک سے اموات ہو رہی ہیں، ایسی سکیم بنائی جائے کہ آئندہ بھوک سے کوئی موت نہ ہو،سپریم کورٹ کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، غربت اور افلاس ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، عدالت نے مودی سرکار کو ہدایت کی کہ کوئی ایسی سکیم بنائی جائے تاکہ آئندہ کسی کی بھوک سے موتے نہ ہو،عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ بھارت میں کمیونٹی کچن قائم کئے جائیں تا کہ بھوک اور غذا کی کمی کا مسئلہ حل ہو،بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جستس این وی رمنا کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی اور دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کو کہا کہ اگر آپ بھوک سے نمٹنا چاہتے ہیں تو کوئی قانون، کوئی عدالت رکاوٹ نہیں بنے گی، بھوک سے اب کوئی موت نہیں ہونی چاہئے
عدالت نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ تیزی سے ایسے اقدامات کئے جائیں کہ آئندہ کسی کی بھوک سے موت نہ ہو،پہلے ہم بہت لیٹ ہیں،اسلئے مزید تاخیر کے متحمل نہیں، دو ہفتوں کا وقت دیں گے، ریاستی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کریں، اجلاس کریں اور ایسی کوئی سکیم بنائیں جو سب کے لئے قابل قبول ہو،،بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جستس این وی رمنا نے مودی سرکار کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بھوک کے مسائل حل کئے جائیں، بھلائی کے لئے کام کرنے والی کسی بھی مملکت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو بھوک سے مرنے نہ دے۔
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
کیس کی سماعت کرنے والے اس بینچ میں اِس میں جسٹس اے ایس بوپنا اور ہیما کوہلی بھی شامل ہیں۔ بنچ نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیش کردہ حلفنامہ اور بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اِس معاملہ پر تجاویز جمع کرنے میں مصروف ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مودی سرکار کا کسی مفید اسکیم پر عمل کرنے کا ابھی موڈ نہیں ہے۔ دلائل کی تفصیلی سماعت کے بعد عدالت نے کہاکہ وہ تین ہفتے کا وقت دے گی کہ کوئی اسکیم وضع کی جائے جس پر سب کا اتفاق ہو اور آئندہ سے کسی کی بھوک سے موت نہ ہو،
ہم جہنم میں جی رہے ہیں، دہلی ہائیکورٹ نے حکومت بارے دیئے ریمارکس
دہلی سے مسلم نوجوان گرفتار،داؤد ابراہیم سے تعلق،پاکستان سے تربیت لی، دہلی پولیس کا دعویٰ
حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا
کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری
کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام
مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا
مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان
نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع
دہلی فسادات،فیس بک نے جواب دینے کیلئے دہلی حکومت سے وقت مانگ لیا